پنجاب کے شہروں شیخوپورہ اور وہاڑی میں ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہو گئے۔
شیخوپورہ میں گوجرانوالہ روڈ پر پولیس بس اور ملک ٹینکر میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے 20 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ 6 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر وہاڑی میں لڈن روڈ پر بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔
وہاڑی پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔