پشاور میں شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن مچنی گیٹ پر 2 دستی بم پھینکے، تاہم دستی بم حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے تھانا مچنی گیٹ پر شدت پسندوں کے 2 دستی بم پھینکنے سے تھانے میں موجود ایک مال مقدمے کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دستی بم پھینکنے کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس نے سی ٹی ڈی کو درخواست دے دی ہے۔