مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے پیر کو یوم سوگ منانے کے فیصلے کا خیر قدم کیا۔
ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے اسمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
مریم نواز نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔