• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار نے 50لاکھ کی گھڑی پہنی ہے ،جمشید دستی کی تنقید،وزیر خزانہ نےاتارکر بھجوا دی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کی تنقید پر اپنی دستی گھڑی اسپیکر کو بھجوادی کہ یہ گھڑی جمشید دستی کو دیدیں۔ جمشید دستی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 50 لاکھ روپے کی گھڑی پہنی ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ نے اپنی گھڑی اتار کر سپیکر کو بھجوائی اور کہا کہ جمشید دستی سے کہیں کہ وہ اسے 50زار روپے میں خیرات  (charity)میں دیدیں۔
تازہ ترین