• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل، پی ٹی آئی چیئرمین آج دوبارہ طلب

لاہور( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن نے لیہ اراضی کرپشن سکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم کو آج ( پیر)19جون کو دوبارہ طلب رکھا ہے،بہن اور بہنوئی کو بھی پیش ہونے کی ہدایت ،طلبی نوٹس زمان پارک رہائشگاہ پر چسپاں ۔سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی کو بھی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اینٹی کرپشن کے مطابق طلبی کا نوٹس زمان پارک کی رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن کے پاس سابق وزیراعظم کے لیہ اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔ اراضی کے غیر قانونی انتقال کے لیے ریونیو افسران پر بنی گالا سے دبا ئوڈالا گیا ۔ سابق وزیر اعظم کی بہن عظمی خان اور ان کے شوہر پر لیہ میں 5162کنال زمین زبردستی ہتھیانے کا مقدمہ درج ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم کو پہلے 16 جون کو طلب کیا گیا تھا،لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید