سعودی جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن (گاکا) سیکیورٹی ٹیم کے دورے کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، تیسرے مرحلے میں سیکیورٹی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کر رہی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاکا کی 7 رکنی ٹیم کی سربراہی انسپکٹر محمد الاجمی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم اے ایس ایف اور ایئر لائنز کی سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گاکا ٹیم کارگو ہینڈلرز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کی سیکیورٹی کے عمل کی جانچ پڑتال کرے گی۔
سی اے اے کے ترجمان نے کہا کہ ٹیم تیسرے مرحلے میں پشاور ایئر پورٹ کا معائنہ بھی کرے گی۔