• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’گاکا‘‘ ٹیم کا سعودیہ جانیوالی پروازوں کے پاکستانی ہوائی اڈوں کا معائنہ

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) سعودی عرب نے پاکستان کے اُن تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے سکیورٹی انتظامات کا اپنی ٹیم سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے سعودی عرب کیلئے پروازیں آ جا رہی ہیں‘ چاہے یہ پروازیں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کی ہوں‘ سعودی فضائی کمپنی السعودیہ کی ہوں یا پاکستان اور خلیجی ملکوں کی پرائیویٹ ائرلائنز کی ہوں۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن سول ایوی ایشن (گاکا) کا ایوی ایشن سکیورٹی وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں اس ٹیم نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے سکیورٹی کے انتظامات کا معائنہ کیا‘ گزشتہ روز گاکا کا ایوی ایشن وفد لاہور پہنچا۔

ملک بھر سے سے مزید