قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفارتخانے آج دوبارہ کھل گئے اور کام شروع کر دیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے سفارتخانے کھلنے کے موقع پر ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ 2017 میں سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ ان ممالک کا الزام تھا کہ قطر دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے۔
سعودی عرب اور مصر نے دوحہ میں سال 2021 کے دوران سفیر تعینات کر دیے تھے جبکہ بحرین کی طرف سے سفارتخانہ کھولنا ابھی باقی ہے۔