لاہور پولیس نے بیوی کو فروخت کرنے والے شوہر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن انوش مسعود نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بیوی کو فروخت کیا تھا۔
انوش مسعود نے مزید کہا کہ ملزم نے بیوی کو صوبہ سندھ لے جاکر فروخت کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے مغوی خاتون کو گھوٹکی سے بازیاب کروالیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔