بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ اور رتنا پھاٹک شاہ کی شادی کو چار دہائیاں بیت چکی ہیں، انہوں نے 1982 میں شادی کی تھی۔
حال ہی میں نصیرالدین شاہ نے ایک انٹرویو میں پہلی بار انکشاف کیا کہ رتنا کے والدین شادی کے خلاف تھے کیونکہ میری پہلے ایک شادی ہوچکی تھی اور میں اس بات کا اعتراف بھی کرچکا تھا کہ میں منشیات کا عادی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی نظر میں ہی رتنا کو پسند کرلیا تھا، میں اپنی پہلی فلم کرچکا تھا جبکہ رتنا ستیادیو دوبے کے ایک تھیٹر میں اداکاری کر رہی تھیں تو ہمارا تعارف ہوا، مجھے محسوس ہوا کہ میں اس شخص کو جاننا چاہتا ہوں۔
نصیرالدین شاہ نے کہا کہ رتنا کے والدین ان کی مجھ سے شادی کے خلاف تھے، میں ایک تنک مزاج آدمی تھا لیکن رتنا نے ان سب باتوں پر دھیان نہیں دیا۔