گوادر( نامہ نگار) گوادر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رات 9بجے سے پورا شہرتاریکی میں ڈوبا ہواہے شہریوں کاکہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی گوادر میں شہریوں کی زندگی اجیرن بن کررہ گئی ہے جبکہ حکام سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ گوادر میں نمی کے باعث ٹرانسفر ٹرپ کر جاتے ہیں اور یہ فالٹ کل دوپہر تک ہی بحال کیا جا سکے گا اور تربت سے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے ،گوادر کا ایک بڑا حصہ پسنی، جیوانی اور دیگر حصےتاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں ایران نے 100میگا واٹ بجلی دی تھی۔