کالعدم جماعت الاحرار اور تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اہم دہشت گرد سر بکف مہمند ہلاک ہو گیا۔
سربکف مہمند پشاور پولیس لائنز پر حملے سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
اطلاعات کے مطابق سر بکف مہمند کو مفتی نور ولی محسود گروپ نے زہر دیا ہے۔
کچھ عرصے سے سر بکف مہمند خود کو نور ولی محسود کا نعم البدل ظاہر کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات انتہائی شدت اختیار کر چکے ہیں۔
دہشت گرد سر بکف مہمند سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا کر رہا تھا۔
بھتہ خوری اور بد اخلاقی پر سر بکف مہمند کی ساتھی دہشت گردوں سے شدید اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
سر بکف مہمند نے کالعدم جماعت الاحرار ٹی ٹی پی میں ضم کر دی تھی۔