ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار کو پارٹی لیڈر نے عدالت سے رجوع کرنے کے لیے اتھارٹی نہیں دی۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سیاست دان ٹاک شو میں ایک دوسرے کے خلاف بات کرتے رہتے ہیں۔
عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ درخواست پر مقدمہ اندراج کا حکم دیا تو مقدمات کا بوجھ بڑھتا رہے گا۔
واضح رہے کہ مریم نواز اور رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف درخواست تحریکِ انصاف کے کارکن شوکت علی بھنڈ نے دائر کی تھی۔