الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چوہدری اور اسد عمر پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
الیکشن کمیشن میں ہونے والی سماعت میں ملزمان کے وکیل فیصل چوہدری پیس ہوئے۔
انہوں نے دلائل میں کہا کہ میں تمام فریقین کی جانب سے پیش ہوا ہوں، گزشتہ آرڈر نہیں ملا۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے جواب دیا کہ جوابدہ آج بھی نہیں آئے، اب چارج فریم کریں گے، جواب دہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔