وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور یونان کے وزیر خارجہ نیکو ڈینڈیاس کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے یونانی ہم منصب سے کشتی حادثہ پر گفتگو کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کی یونانی ہم منصب سے گفتگو مفید ثابت ہوئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے کشتی حادثہ سے متعلق امور پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔