انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اے ٹی سی لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ حماد اظہر، میاں اسلم اقبال اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی مگر گرفتاری نہیں ہوسکی۔
دیگر ملزمان میں مسرت جمشید، مراد راس، حسان اللّٰہ نیازی اور جمشید چیمہ شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔