• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) قرض پروگرام سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام پر کردار ادا کرنے کا کہا۔

دفتر خارجہ نے پیرس میں شہباز شریف کی مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آئی ایم ایف سے ملاقات کرانے کی کوشش کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید