بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے قبل از حج آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
کوئٹہ ایئر پورٹ سے اس سلسلے میں مجموعی طور پر 58 پروازیں آپریٹ ہوئیں، ان پروازوں سے کل 7 ہزار 675 عازمینِ حج حجازِ مقدس روانہ ہوئے۔
کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی 27 سرکاری حج پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 934 عازمینِ حج روانہ ہوئے جبکہ 31 پرائیویٹ پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 741 عازمینِ حج منزل تک پہنچے۔
پی آئی اے کی 19 پروازوں سے 2 ہزار 645 عازمینِ حج نجی طور پر سعودی عرب گئے۔
سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی 9 پروازوں سے 756 عازمینِ حج نجی طور پر روانہ ہوئے۔
ایئر عربیہ کی 2 پروازوں سے 212، سیرین ایئر کی 1 پرواز سے 128 عازمینِ حج نجی طور پر روانہ ہوئے۔
کوئٹہ ایئر پورٹ پر مین رن وے کے آپریشنل ہونے کے بعد (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے جدہ/مدینہ کے لیے کل 11 براہِ راست پروازیں چلائیں۔