لاہور میں سابق ایم این اے بابر نواز اور سابق ایم پی اے شاہد محمود نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے بابر نواز اور شاہد محمود کے علاوہ ایبٹ آباد سے پارٹی کے ضلعی صدر ملک محبت اعوان نے بھی ملاقات کی ہے۔
رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مختلف پارٹی امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔