• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ہائی کورٹ کی اردو ویب پورٹل کا افتتاح

Urdu Web Portal Of Baluchistan High Court Inaugurated
بلوچستان ہائی کورٹ کی اردو ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا، ہائی کورٹ میں مقدمات سے متعلق معلومات کے لیے ایس ایم ایس الرٹ سروس کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔

عدالت عالیہ بلوچستان کے نام سے بلوچستان ہائی کورٹ کی اردو ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا، یوں بلوچستان ہائی کورٹ اردو ویب سائٹ کی حامل ملک کی پہلی اعلیٰ عدلیہ بن گئی، ویب سائٹ کا افتتاح چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کیا۔

یہی نہیں بلکہ ہائی کورٹ میں ایس ایم ایس الرٹ سروس کا افتتاح بھی کر دیا گیا، ایس ایم ایس سروس کے ذریعے متعلقہ درخواست گزاروں اور وکلاء کوان کے زیرسماعت مقدمات سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی ۔

ملک کی دیگر ہائی کورٹس سےکم عمر ہونے کے باوجود سب سے پہلے اردو ویب سائٹ کا اجراء بلوچستان ہائی کورٹ کی قابل تقلید کامیابی ہے۔
تازہ ترین