وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار مراد علی شاہ کے خط پر برس پڑے ،ان کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بننے کی جلدی ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھیوں کو بھی جلدی ہے تو مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ بنادیں، تمام صوبوں کو ان کا حصہ ہر ماہ خودبخود مل جاتا ہے۔