پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نے اپنے نئے کردار کے لیے ’ٹپوری لُک‘ (غیر مہذب، نشئی فرد) اپنا لیا ہے۔
پاکستانی ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، اس نئے لُک میں اُنہیں پہچانناخاصا مشکل ہے کیوں کہ نازک اندام حسینہ، سونیا اس میں ایک نشہ کرنے والی خاتون بنی ہوئی ہیں۔
آسکر ایوارڈ جیتنے کی خواہش مند سونیا حسین اکثر اوقات ہی اپنے نت نئے کرداروں کے لیے مشکل ترین صورتحال میں خود کو ڈھالتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
اس سے قبل وہ ایک ڈرامہ سیریل ’سراب‘ میں نفسیاتی طور پر الجھی ہوئی لڑکی کا کردار ’حورین‘ بھی بخوبی انداز میں ادا کر چکی ہیں جس میں اُن کی حقیقت سے قریب تر اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔
سونیا خان کا اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ نشے کے عادی افراد بھی انسان ہوتے ہیں، میرے نئے کردار ’مرشد‘ سے ملیے، یہ میرے نئے پروجیکٹ کے لیے نیا لُک ہے۔
اداکارہ کا اپنے نئے ڈرامے سے متعلق لکھنا ہے کہ ’سراب میں حورین کا کردار ادا کرنے کے بعد ’مرشد‘ ایک اور کردار ہے جو میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔‘