• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا شرما بھی اقراء عزیز کے دلکش لباس کو کاپی کرنے لگیں

بالی ووڈ کی سپر اسٹار انوشکا شرما بھی پاکستانی ڈراموں کی سپر اسٹارز  کی مداح نکلیں۔

 جیو کے سپر ہٹ ڈرامے’’خدا اور محبت‘‘ سے کئی ممالک میں شہرت حاصل کرنے والی منجھی ہوئی فنکارہ اقراء عزیز نے گزشتہ ہفتے برطانوی قونصلیٹ کراچی میں منعقدہ فیشن شو میں کیٹ واک میں حصہ لیا اور اس موقع پر انہوں نے جامنی رنگ کا خُوبصورت لباس زیب تن کیا۔

بعد میں  اس طرح کا نا صرف ڈریس بلکہ کلر بھی ویسا ہی بالی ووڈ کی سپر اسٹار انوشکا شرما نے زیب تن کیا۔

 سوشل میڈیا پر دونوں کے یکساں ڈریس پر دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید