• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی منگنی کے حوالے سے سچ سامنے آ گیا

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کے بوائے فرینڈ ٹریوس کیلسی— فائل فوٹو
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کے بوائے فرینڈ ٹریوس کیلسی— فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کے بوائے فرینڈ ٹریوس کیلسی کی منگنی کے حوالے سے بڑی حقیقت سامنے آ گئی۔

رواں ماہ غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ دونوں شخصیات منگنی کرنے کے حوالے سے جلدی نہیں کر رہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ٹیلر سوئفٹ ٹریوس کیلسی کے ساتھ ہی کرسمس گزارنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں اور امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیلر سوئفٹ اپنے اور ٹریوس کیلسی کے اہلِ خانہ کے لیے دعوت کا اہتمام بھی کریں گی۔

اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹریوس کیلسی کو اپنے خاندان کی طرف سے ٹیلر سوئفٹ کو منگنی یا شادی کی باقاعدہ پیشکش کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ مشہور شخصیات ہونے کی وجہ سے اس جوڑے کی  منگنی کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔

منگنی کی قیاس آرائیوں کی خبریں اور کہانیاں ٹریوس کیلسی کی نظروں سے بھی گزری ہیں۔

ٹریوس کیلسی کے اہلِ خانہ نے منگنی کی قیاس آرائیوں کے بعد اس حوالے سے ان سے چھیڑ چھاڑ اور مذاق بھی کیا تھا۔

تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کے باوجود ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کو اپنے تعلقات اور رشتے کے حوالے سے اگلا قدم اٹھانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

گلوکارہ کے ایک دوست نے کہا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کو یہ باتیں انتہائی مزاحیہ لگتی ہیں کہ جب سے ان کی ملاقات ہوئی ہے تب سے وہ ہر روز منگنی کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید