• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، آکسیجن ختم ہونے کی ڈیڈ لائن ختم

بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز ’ٹائٹن‘ کی تلاش جاری ہے، آبدوز میں آکسیجن ختم ہونے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ آبدوز میں آکسیجن ختم ہونے کی ڈیڈ لائن پاکستانی وقت 4 بج کر 18 منٹ کی دی تھی۔

کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ٹائٹن کی تلاش کے دوران گزشتہ روز دو مرتبہ زیر سمندر آوازیں سنی گئی تھیں، زیر سمندر سنائی دینے والی آوازوں کے اطرافی علاقے کی تلاشی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں ٹائٹن کو تلاش کرنے کی انتھک کوششیں کر رہی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا، کینیڈا اور فرانس کی ٹیمیں آبدوز کی تلاش میں مصروف ہیں، ٹائیٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز اتوار کو  لاپتہ ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ لاپتہ آبدوز میں معروف پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 افراد سوار ہیں۔ یہ لوگ 18 جون کو ٹائیٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے کینیڈا کے علاقے نیو فاؤنڈلینڈ سے آبدوز کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید