اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ایران کے نائب وزیر داخلہ سید ماجد میر احمدی10ویں پاکستان ایران خصوصی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ ایران کے نائب وزیر داخلہ سید ماجد میراحمدی کی سربراہی میں ایران کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق دسویںا سپیشل سکیورٹی کمیٹی کا انعقاد دونوں برادر ممالک کے حکام کے مشترکہ مفادات کے حصول کیساتھ ساتھ مشترکہ خطرات اور چیلنجز بشمول دہشت گردی اور مشترکہ سرحدوں میں سکیورٹی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عملی عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔