بھارتی اپوزیشن جماعتوں میں برسرِ اقتدار پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف اتحاد قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف مضبوط محاذ بنانے کے لیے ریاست بہار میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کانگریس رہنما راہول گاندھی، وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی، وزیراعلیٰ دلی کیجریوال، این سی پی کے رہنماؤں اور پنجاب، جھارکھنڈ، تمل ناڈو، نیشنلسٹ کانگریس کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن اجلاس میں وزیراعظم نریندرا مودی کی پارٹی کے خلاف اتحاد قائم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی اپوزیش کی تمام جماعتوں نے نفرت کی سیاست کے خلاف متحد ہو کر آگے بڑھنے کے عزم کا ارادہ کیا ہے۔