آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر جاری تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے سب قانون توڑ دیے۔
بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز کے کھلاڑیوں کو فائرنگ کے بعد فون دے دیے گئے، کھلاڑیوں کو فیملیز اور قریبی عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون دیے گئے۔
سڈنی میں جب فائرنگ کا واقعہ ہوا تو اس وقت سڈنی سکرز کے کھلاڑی وارم اپ کر رہے تھے، فائرنگ کے وقت کھلاڑیوں کے لیے قانون میں نرمی کی گئی اور انہیں فون دے دیے گئے۔
اینٹی کرپشن کوڈ کی وجہ سے میچ سے قبل یا دوران میچ فون کا استعمال منع ہے، اس لیے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف سے میچ سے قبل فون سیٹ لے لیے جاتے ہیں۔
سڈنی سکسرز پرتھ میں بی بی ایل کے پہلے میچ میں پرتھ اسکارچر کے مد مقابل تھی۔