پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے 10 یوسی چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔
صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان یوسی چیئرمین نے میئر کے الیکشن میں پارٹی کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔
صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل نے نمائندوں کے جواب غیرتسلی بخش قرار دے دیے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جوابات اطمینان بخش نہیں، ایک جیسے جوابات ہیں۔