• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، مزید 2 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ ایک گرفتاری کینٹ اسٹیشن کے قریبی ہوٹل سے تو دوسری لیاری کی آگرہ تاج کالونی سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے ملزم غلام عباس کو کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریبی ہوٹل سے گرفتار کیا، ملزم ملازمت کے نام پر شہریوں سے پاسپورٹس اور لاکھوں روپے وصول کر رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے پاس بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا لائسنس نہیں تھا، ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق دوسری کارروائی میں آگرہ تاج سے انسانی اسمگلر گرفتار ہوا ہے، ملزم نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو جعلی ویزے دیے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید