سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبیداللہ بھٹو ابن آزاد کی قیات میں رمضان المبارک میں گیس میں کمی ، افطار ، سحری اور تراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قریشی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی اورسیپکو دونوں وفاقی محکمے ہیں جنہوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، خاص طور پر سحر، افطار اور دوپہر کی سخت گرمی میں گیس، بجلی بندکردی جاتی ہے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی ہوتی ہے۔