کراچی میں آج بوندا باندی اور موسم خوش گوار رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کراچی میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا موجودہ تناسب 62 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔