تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان جموں وکشمیر اور اسلام آباد سے آگے ہیں۔
وزارتِ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے گلگت بلتستان، جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے اسکولوں میں ایک سروے کیا ہے۔
اس سروے کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے اساتذہ ٹیکنالوجی استعمال میں سب سے آگے ہیں۔
رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ گلگت بلتستان میں 100 فیصد اساتذہ کو اسمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے۔
گلگت بلتستان کے طلباء اسلام آباد، جموں و کشمیر کی نسبت ریاضی میں بہتر ہیں۔
انگریزی میں گلگت بلتستان کے طلباء اسلام آباد سے پیچھے جبکہ آزاد جموں و کشمیر سے بہتر ہیں۔