قومی اسمبلی کے اجلاس میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔
بل کی منظوری سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف جہانگیر ترین دیگر کے لیے اہلیت کی راہ ہموار ہو گئی۔
سینیٹ سے منظور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023ء منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا گیا۔
بل وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سپلیمنٹری ایجنڈے پر منظوری کے لیے پیش کیا۔
قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا۔
حکومت نے الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا۔
بل میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن ایکٹ میں ترمیم تجویز کی گئی۔
الیکشن اصلاحات بل 2017ء میں ترمیم کی گئی ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023ء منظور کر لیا گیا۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی سزا 5 سال ہو گی۔
الیکشن ایکٹ 2023ء کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کی ترمیم بھی منظور کر لی گئی۔
الیکشن کمیشن صدرِ مملکت کے ساتھ مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ دے گا۔
الیکشن ایکٹ 2023ء سینیٹ نے چند روز قبل ہی منظور کیا تھا۔
بل کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول میں تبدیلی بھی کر سکے گا۔