گرمی بڑھتے ہی بجلی کا شارٹ فال بھی 8 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلا گیا۔
بجلی شارٹ فال کے باعث کوئٹہ میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیگر شہروں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی بند رہنے لگی۔
ملک کے دیہی علاقوں میں بندش کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ بجلی بند تو پانی بھی غائب ہوگیا۔
کراچی میں بھی 8، 8 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی، شہریوں کی رات کی نیند اور دن کا چین ختم ہوگیا۔
کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہوتی ہے۔
ادھر لاہور کے کئی علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ ٹرپنگ سے الیکٹرانک اشیاء خراب ہونے لگی ہیں جبکہ شدید گرمی میں شہریوں کا بُرا حال ہوچکا ہے۔