• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،نرسزکا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کی نرسز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف کام کا علامتی بائیکاٹ اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ نرسوں نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈبل ڈیوٹی لئے جانے کے خلاف اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسپتال انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف نعرے درج تھے اور نرسیں انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کررہی تھیں۔ احتجاج کرنے والی نرسوں کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نرسز کے ساتھ ظلم اور زیادتیاں کررہی ہے۔
تازہ ترین