بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم گینگز آف واسع پور کے سیٹ پر فلم ساز انوراگ کشیپ نے ان سے کہا تھا کہ وہ حد سے زیادہ اداکار ال پچینو جیسا پرتاؤ کر رہے ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انوراگ کشیپ نے سیٹ پر انہیں ان کے برتاؤ پر ڈانٹا بھی تھا۔
نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ اپنی ٹریننگ کے دوران وہ اداکار رابرٹ ڈی نیرو المعروف ال پچینو کی طرح سونے کے عادی تھے جبکہ ٹرینر نے نصیحت کی تھی کہ میں ایسا نہ کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں گینگز آف واسع پور کی شوٹنگ کے پہلے ہی روز ال پچینو کی طرح بن کر چلنے لگا، حتیٰ کہ انہیں کے انداز میں بات بھی کرنا شروع کردی تھی۔
نواز الدین صدیقی نے کہا کہ اسی رات فلم ساز انوراگ کشیپ نے مجھے خوب ڈانٹا اور کہا ’آپ کچھ زیادہ ہی ال پچینو جیسا برتاؤ کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ اس رات وہ ٹھیک سے سو نہیں سکے اور اپنے اندر سے ال پچینو دور کرنے کی کوشش کی۔
نواز الدین صدیقی نے مزید کہا کہ وہ جب صبح دوبارہ سیٹ پر پہنچے تو خالصتاً نواز تھے۔