• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دورہ چین کی دعوت، اگلے ماہ جائیں گے

2017 میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو چین گئے تھے، صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی تھی۔
2017 میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو چین گئے تھے، صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انہیں دورۂ چین کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

آج یہ اعلان کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا ہی اسرائیل کا مرکزی اتحادی ہے۔

وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو اسرائیلی وزیراعظم کے متوقع دورہ چین کے حوالے سے ایک ماہ پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی رواں ماہ بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ وہ فلسطین کے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں مدد کیلئے خواہشمند ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید