پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج یا کل میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کا پول کھلنے والا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکمران اتحاد (پی ڈی ایم) کی دو بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اقتدار کے حصول کےلیے دبئی میں جمع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کےلیے پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو اور ن لیگ کی مریم نواز امیدوار ہیں۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ آج یا کل آئی ایم ایف سے معاہدے کا پول کھلنے والا ہے، اسحاق ڈار کو عالمی مالیاتی ادارے کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے ہیں۔