• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: عید پر آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے اقدامات مکمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا نظام ایک مشکل ترین کام ہے۔

اس عید الاضحیٰ پر بھی شہر میں 10 سے 12 لاکھ جانوروں کی قربانی متوقع ہے، جن کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے انتظامیہ نے اقدامات کرلیے ہیں۔

کراچی میں ہر سال سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللّٰہ کی راہ میں لاکھوں جانور قربان کیے جاتے ہیں اور اس فریضے کی انجام دہی میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔

جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے شہر کے 25 ٹاؤنز اور 7 اضلاع میں 91 کلیکشن پوائنٹس اور 3 لینڈ فل سائٹ رکھی گئی ہیں۔

جام چاکرو سرجانی، گوند پاس نادرن بائی پاس اور ملیر میں شرافی گوٹھ پر 18 بڑی خندقیں کھودی گئی ہیں۔

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ شہر بھر سے جمع ہونے والی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے 24 ہزار سے زائد کا عملہ اور 6802 گاڑیاں مختص کی گئی ہیں۔

شہری ان کی موبائل ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں، جس پر شکایت کے 30 منٹ میں کارروائی کی جائے گی۔

کراچی کے شہری آلائشیں نہ اٹھائے جانے کی شکایت 1128 یا پھر فون نمبر 02199333702 پر درج کرواسکتے ہیں، تصویر اور تفصیلات کے ہمراہ 03181030851 پر وٹس ایپ بھی کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید