• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عید قرباں کے قریب آتے ہی ادرک، لہسن اور سبز مرچ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

ادرک کی فی کلو قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ادرک کی فی کلو قیمت 800 سے بڑھ کر 1000 روپے تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں لہسن کی قیمت میں بھی 50 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، لہسن کی فی کلو 350 سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئی۔

کوئٹہ میں سبز مرچ کی قیمت 200 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ آلو کی فی کلو قیمت 80 روپے پر برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 10روپے کم ہو کر 50 روپے کلو ہو گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید