لاہور کے محکمۂ بلدیات کے زیرِ انتظام عید الاضحٰی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
سیکریٹری بلدیات پرویز اقبال کے مطابق لوکل گورنمنٹ بورڈ میں صوبائی کنٹرول روم قائم کیا گیا جبکہ 109 افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
سیکریٹری بلدیات پرویز اقبال نے کہا ہے کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کنٹرول روم عید کے تینوں روز فعال رہے گا، کنٹرول روم 24 گھنٹے 3 شفٹوں میں کام کرے گا۔
سیکریٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم صوبے بھر میں جاری صفائی کے آپریشن کی نگرانی کرے گا۔
تمام اضلاع کو آلائشوں سے پاک بنانے کے لیے ہمارا عملہ تینوں روز فیلڈ میں موجود رہے گا۔