لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی آنوش مسعود کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزم کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ ملزم کے 5 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم حماد ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔