کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ انہوں نے صفائی آپریشن میں شریک 4 ہزار سے زائد ملازمین کےلیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کردیا گیا۔
کمشنر راولپنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 لاکھ شہریوں میں ویسٹ بیگ تقسیم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ آفس میں بھی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، راولپنڈی ریجن میں کوئی کالعدم تنظیم کھالیں جمع کرے گی تو مقدمہ درج ہوگا۔
لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ نالہ لئی پر دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی پر 9 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کی صفائی کےلیے 3 کروڑ روپے حکومت پنجاب نے دیے ہیں۔