• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ایران اور آذری صدور سے رابطہ، عید کی مبارکباد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور آذربائیجان کے صدور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارک دی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو عید کی مبارک دی۔ انہوں نے ایران کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عید کی مبارک دی۔ دونوں قائدین نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

دونوں رہنماﺅں نے سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ ایران کے صدر نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ 

دریں اثنا وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کےلیے نیک تمناﺅں کا پیغام دیا۔ 

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دورہ آذربائیجان کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ 

وزیراعظم نے آذربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز بنانے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

صدر الہام علیوف نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید