وزیرِ اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایس سی او سربراہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 4 جولائی کو منعقد ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندرا مودی نے بطور سربراہ ایس سی او وزیرِ اعظم شہباز شریف کو شرکت کی دعوت دی تھی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایس سی او سربراہ اجلاس میں اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا۔
اس سال ایس سی او سربراہ اجلاس میں تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران بھی شریک ہو گا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔