وزیراعظم شہباز شریف نے فرنٹیئر کانسٹبلری (ایف سی) افسران اور جوانوں کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کر دیں۔
وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایف سی کی تنخواہوں میں پاک فوج کے مقابلے میں فرق تھا جسے وزیراعظم نے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم نے یہ اعلان پاک افغان سرحد پر پاراچنار کے دورے پر گزشتہ روز خطاب میں کیا تھا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اقدام ایف سی کی ملک و قوم کیلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا۔