بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ایکسپریس وے پر ایک بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھاتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر بس حاثے میں مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
مہاراشٹر پولیس نے بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ بس یاوتمال سے پونے جا رہی تھی جس میں 33 مسافر سوار تھے جن میں سے 25 تو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک مسافر دوران علاج ہلاک ہوا، جس وقت بس میں آگ لگی بیشتر مسافر سو رہے تھے۔
مہاراشٹر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بس کا ڈرائیور محفوظ رہا، حادثے میں 6 سے 8 مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
بس کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی جس کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بس حادثے کے متاثرین کے خاندان کے لیے 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔