• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا کی بیٹے کیساتھ سرخ جوڑے میں سیلفی، شعیب ملک سیالکوٹ میں تنہا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی سابق ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سرخ جوڑے میں بیٹے کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ میں تنہا موبائل فون تکتے رہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم، انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ سیلفی شیئر کی ہے اور سوشل میڈیا فالوورز کو عید کی مبارک باد بھی پیش کی۔

تصویر میں ان دونوں کو سرخ رنگ کے لباس میں خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس پوسٹ کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ ثانیہ مرزا اور اذہان مرزا ملک نے عید کے اس پُرمسرت موقع پر اپنی بہن انعم مرزا کے ڈیزائن کردہ جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔


تاہم عید کے اس موقع پر بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک دکھائی نہیں دیے۔

دوسری جانب کرکٹر شعیب ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اکیلے سفید شلوار قمیص میں تصویر شیئر کی اور فالوورز کو عید مبارک کہا اور بتایا کہ وہ اس بار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیالکوٹ میں عید منا رہے ہیں۔



کھیلوں کی خبریں سے مزید