• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ: 7 دن سے بند بجلی مکمل بحال نہ ہو سکی

لاڑکانہ میں بجلی کی بحالی کے لیے مرمت کا کام جاری ہے—تصویر بشکریہ فیس بک
لاڑکانہ میں بجلی کی بحالی کے لیے مرمت کا کام جاری ہے—تصویر بشکریہ فیس بک

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں 7 دن سے بند بجلی ابھی تک مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق شہر کی شیخ زید کالونی، لاہوری محلہ، جناح باغ، پاکستان چوک اور دیگر علاقوں میں تاحال بجلی بند ہے۔

گرم موسم میں شہریوں کا بجلی کی بندش کے باعث برا حال ہے، فریج اور ڈیپ فریزرز میں رکھا گیا قربانی کا گوشت خراب ہونے لگا ہے۔

—تصاویر بشکریہ فیس بک
—تصاویر بشکریہ فیس بک

شہریوں کی جانب سے سیپکو اور حکومت کے خلاف دھرنے اور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیپکو کا کہنا ہے کہ شہر کے 27 فیڈرز بحال کیے جا چکے ہیں اور ہائی ٹینشن پاور لائن کا مرمتی کام بڑی حد تک مکمل کیا جا چکا ہے۔

سیپکو انجنیئر شاہ محمد نے تصدیق کی ہے کہ لاڑکانہ کو بجلی فراہم کرنے والے 27 فیڈرز میں بجلی بحال کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید